RSS

Category Archives: IMAGES

Naat Sharif Rasool ALLAH Sallallahu Aleihi wasalam- Yahi hain wohi hain wohi hain yehi

Naat Sharif Rasool ALLAH Sallallahu Aleihi wasalam- Yahi hain wohi hain wohi hain yehi

زرا تصور کریں کہ آپ مدینہ منورہ میں روضہ رسول میں اللہ تبارک تعالیٰ کے محبوب اور ہمارے پیارے آقاومولا حضرت احمد مجتبےٰ محمد صطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں میں یعنی قدمین شریفین میں بیٹھے ہوئے ہیں …..دل میں دنیا کا اور دنیا کی کسی چیز کا کوئی خیال نہیں…ایسے پاک صاف دل کی رسائی جب بارگاہِ رسالت میں ہوتی ہے تو پتا چلتا ہے کہ چاہے ہم دنیا کے کسی بھی خطے سے آئے ہوئے ہوں مگر رسولِ خدا ﷺ تو وہی ہیں…..سب کے لئے ایک جیسے…… چاہے جب ہم بارگاہِ رسالت ﷺ میں اپنی ا…لتجائیں پیش کر رہیں ہوں، صلواة سلام پڑھ رہے ہوں، جانے انجانے میں سرزرد ہونے والے گناہوں کی معافی کے طلبگار ہوں یاابھی اور یومِ آخرت میں آپﷺکی شفاعت طلب کر رہے ہوں!

آپ ﷺ تو اللہ تبارک تعالیٰ کے نور میں سے ایک نور ہیں ، تمام عالمین کے لئے اللہ رب العزت کی رحمت ہیں،آپ ﷺ ہدایت دینے والی روشنی ہیں ان سب کے لئے جو مالک حقیقی سے پیار کرتے ہیں

آپ ﷺ جیسے یہاں ہیں ویسے ہی وہاں ہیں ، دور ہوں یا نزدیک ،ہم جہاں کہیں بھی ہوں رسول خدا ﷺ تو ہر جگہ وہی ہیں اورہر جگہ ویسے ہی ہیں۔

یہ نعتیہ اشعار اس وقت عطا ہوئے جب میں نمازِ تہجد کے بعد اور فجر سے پہلے(تقریباً 4:45 am) مراقبے کی حالت میں وہاں موجود تھا۔ سبحان اللہ۔ ان قیمتی موتیوں کو چن کر مراقبے کے فوراً بعد لکھ لیا الحمدُللہ۔

آپ ﷺ تو وہی ہیں جن کو ہم ہزاروں میل کے فاصلے سے پکار رہے تھے اور جن کی بارگاہِ اقدس میں ہم نجانے کتنی دور سے ہدیہ درود و سلام بھیج رہے تھے لیکن ہم جہاں کہیں بھی ہوں دور یا قریب،آپ ﷺ اسی طرح ہمارے اعمال پر شاہد ہیں ، اسی طرح ہمیں دیکھ رہے ہیں سن رہے ہیں اور اسی طرح ہماری پکار کا جواب دے رہے ہیں سبحان اللہ

آپ ﷺ پاس سے بھی یعنی یہاں بھی وہی ہیں اور دور بہت دور دنیا کہ کسی بھی خطے بلکہ پوری کائنات اور تمام عالمین میں بھی کسی جگہ چلے جائیں تو وہاں بھی آپ ﷺ ایسے ہی موجود ہیں۔
یہ کیفیات بیان کرنا ممکن نہیں ہے نہ ہی ان کو احاطہ تحریر میں لایا جا سکتا ہے ، پھر بھی یہ کچھ لفظ لکھے ہیں جو اصل کیفیات تو بیان نہیں کر سکتے مگر ان کی عکاسی ضرور کر رہے ہیں؛

یہی ہیں یہی ہیں یہی ہیں وہی

وہی ہیں وہی ہیں وہی ہیں یہی

اللہ تبارک تعالیٰ کا شکرعظیم ہے کہ اس نے یہ نعت لکھنے کی سعادت عطا فرمائی ۔اس نعت شریف کو چوبیس گھنٹے میں پاکستان کے دو مشہور ثناءخوانوں ؛ فیصل حسن نقشبندی اور خاور نقشبندی نے پڑھا۔

اللہ تبارک تعالیٰ اس نور کی مزید آگاہی عطا فرمائے یعنی حقیقی محبت رسول اللہ ﷺ۔ یہی وہ نور ہے جس سے اللہ تبارک تعالیٰ کی محبت حاصل ہو گی اوران ہستیوں کی محبت جو اللہ تبارک تعالیٰ کے محبوب ہیں یعنی رسولِ خداﷺ اور اولیاءاللہ۔
By: Hazrat Syed Khurshid Jilani Damat Barakaatahumul Aalia

 

 
Leave a comment

Posted by on April 10, 2012 in IMAGES, Uncategorized, VIDEOS

 

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

بھینی بھینی خوشبو مہکی ، بیدم دل کی دنیا لہکی کھل گئے جب گیسوئے محمد صلّ اللہ علیہ و سلّم

 
1 Comment

Posted by on May 12, 2011 in IMAGES